سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا جس کے بعد پابندیاں اور بندشیں بھی دوبارہ لگادی گئیں۔
آج سے ریسٹورنٹس کے اندر کھانا بند، پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، سنیما ہالز بھی بند کردیئے گئے۔
پابندی کے تحت سندھ میں جمعے سے ساحل سمندر پر شہری پکنک بھی نہیں منا سکیں گے، کینجھر جھیل کی سیر پر بھی پابندی لگادی گئی۔
تفریحی پارکس اور واٹر پارکس میں بھی شہریوں کے جانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ ہفتے سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول بھی بند رہیں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
صوبہ سندھ میں ان تمام پابندیوں کا اطلاق31 جولائی تک ہوگا۔
واضح رہے کہ منگل کو کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سترہ فیصد سے زائد اور صوبے بھر میں تقریباً ساڑھے سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا کیسز کے دوبارہ سر اٹھانے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پانچ فی صد سے زیادہ کیسز کا مطلب ہے کہ صورت حال خراب ہے۔
Comments are closed.