پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اوپر سے نام نہیں آتا، سندھ میں مشاورت سے نام آئے گا، بہتر نام آئے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بہت محترم اور معتبر نام زیر بحث آئے ہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ کل یوم آزادی کے دن نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی نام زیرِ غور نہیں آیا تھا، تاہم آج بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تا حال کسی کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔
Comments are closed.