سندھ میں ڈینگی کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ جس کے بعد اس بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد31 ہوگئی۔
کراچی سے محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق سندھ کے ضلع حیدرآباد سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 309 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 218 کیسز کراچی کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق 62 کیسز حیدرآباد سے جبکہ 13 کیسز میرپورخاص سے رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ 5 کیسز شہید بنظیرآباد اور 3 کیسز ضلع سانگھڑ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر اور جامشورو میں ایک ایک ٹنڈوالہ یار اور دادو سے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ صوبے میں 4 ہزار 6028 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.