مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے استفسار کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کیا ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی 15 سال سے حکومت ہے وہاں کیا کارکردگی ہے؟
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے ہمیں کون سا ریلیف ملا ہے؟ ہم نے تو نااہلی اور جلاوطنی بھی دیکھ لی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں تو تاخیر سے انصاف مل رہا ہے، یہ تو بہت پہلے ہی مل جانا چاہیے تھا۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں 2013 کا ری پلے ہو گا، اگر کسی اور جماعت کو ووٹ نہیں مل رہا تو طعنے کیوں دیتے ہیں۔
Comments are closed.