اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں  نے رابطے شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں مشاورت جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے وفود کی کئی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ بھر میں مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ جس حلقے میں جس جماعت کی اکثریت ہوگی وہاں کوئی اتحادی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.