بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں پیر سے اسکول کھولنے کا مشروط فیصلہ

محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر سے اسکول کھولنے کا مشروط فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سو فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکول ہفتے میں 6 دن کھولے جا سکیں گے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 دن 1 شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن سے متعلق آگاہی دیں گے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ والدین ویکسینیشن کارڈ کی کاپی اسکول میں جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں کیئے گئے فیصلے کے مطابق اسکولوں میں محکمۂ تعلیم کی کمیٹی صورتِ حال کا جائزہ لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.