daty hookup farm girl hookup hookup Wyoming my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں پانی کا بحران چند روز تک ختم ہونے کا امکان

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی کا بحران چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ارسا کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ صورتِ حال کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہو گئی۔

سکھر چشمہ بیراج پر پانی کی سطح میں کمی کے بعد سندھ…

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 کیوسک ہو گئی ہے۔

ارسا کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھنے سے سندھ میں پانی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.