بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

سندھ میں پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

محکمہ داخلہ سندھ  نے شہریوں کے لیے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کورونا ایس اوپیز کےتحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات میں بند رہیں گے جب کہ 9 تا  16مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہےگی۔

اندرون کراچی ،   انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 19مئی تک بند رہیں گی۔ شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ لازمی ہوگا۔ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے گا۔

سندھ میں تمام کاروبار ،مارکیٹیں شاپنگ پلازہ 9تا 16مئی بند رہیں گے تاہم بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نجی گاڑیوں،ٹیکسی ،کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانیں ویٹرنری اسٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔  ریسٹوررنٹس  صبح 5سےشام 7 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے، ریسٹورنٹس ہوٹلز صرف ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس کرسکیں گے۔

عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے۔کراچی ، بیکری،کریانہ اسٹور،دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں  شام7 بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔

You might also like

Comments are closed.