سندھ میں ٹیکس دینے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 90 لاکھ 15 ہزار 833 ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ٹیکسز کی وصولی سے متعلق منعقد اہم اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اعجاز میمن، ڈائریکٹر جنرلز حاجی سلیم بھٹو، منیر احمد زرداری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کے رجسٹرڈ ٹیکس کنندہ گان کی مجموعی تعداد 90 لاکھ 15 ہزار 833 ہے۔
جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 939028 ، موٹر وہیکل ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 7817576 اور پروفیشنل ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 227372 ہے۔
انفرااسٹرکچر سیس ادا کرنے والوں کی تعداد 31149, کاٹن فیس ادا کرنے والوں کی تعداد 286 اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ادا کرنے والوں کی تعداد 59 ہے۔
کراچی میں موٹر وہیکل ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 5664735, حیدرآباد میں 1030252 اور سکھر میں یہ تعداد 637204 ہے۔
میرپور خاص میں موٹر وہیکل ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 116674, لاڑکانہ میں 251147 اور شہید بےنظیر آباد ریجن میں 117564 ہے۔ جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کی کراچی ریجن میں تعداد 698541, حیدرآباد میں 112509 اور سکھر میں یہ تعداد 35499 ہے۔
میرپور خاص میں جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 30978, لاڑکانہ میں 30037 اور شہید بےنظیر آباد ریجن میں یہ تعداد 31464 ہے۔
اس موقع پر کہا گیا کہ جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس کے شعبوں میں مزید یونٹس کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔ جبکہ کاروباری حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کروائیں۔
Comments are closed.