سندھ میں نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے تمام محکموں کے سیکریٹریز سےعدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ہائی کورٹ نے نیب زدہ سرکاری افسران کو پوسٹنگ دینے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے حکم نامے میں 17 گریڈ کے سزا یافتہ افسران کو پوسٹنگ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا اطلاق سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے والوں پر بھی ہوگا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام محکموں کے سیکریٹریز نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کریں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ جن افسران کی سزا معطل ہے، ان کیخلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے اور معطل افسران کو پوسٹنگ بھی نہ دی جائے۔
عدالتی فیصلے کا اطلاق سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے والوں پر بھی ہوگا، عدالت کا 17 گریڈ کے سزا یافتہ افسران کو پوسٹنگ دینے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
عدالت نے اپنی آبزرویشن میں مزید کہا ہے کہ سزا یافتہ افسران کو ایسے عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے، جہاں سب کچھ کرنےکا اختیار ہو۔
عدالتی آپزرویشن میں یہ بھی کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق عہدوں پر بھی سزا یافتہ افسران کو تعینات نہ کیا جائے، ہر سرکاری ملازم اہمیت رکھتا ہے خواہ اس کا کوئی بھی گریڈ ہو۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کے تمام محکموں کے سیکریٹریز عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
آئندہ سماعت پر تمام محکموں کے سیکریٹریز سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں، عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.