سندھ میں نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے صلاح مشورے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اپنے دیے گئے ناموں کی نگراں کابینہ میں شمولیت کے لیے سرگرم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیات، تعلیم اور صنعت کی وزارتوں میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، ڈاکٹر جنید شاہ اور مبین جمانی کو نگراں وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ صدیق میمن، احمد شاہ اور ڈاکٹر علی فرحان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.