بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں مزید 19 کورونا مریض انتقال کر گئے

ملک بھر کی طرح صوبۂ سندھ میں بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح ڈھائی فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہاں اس دوران 4 ہزار31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 283 مثبت آئے۔

حیدر  آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہاں اس دوران 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 86 مثبت آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔

ان اضلاع میں اس دوران 11 ہزار 377 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 281 مثبت آئے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 289 ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.