بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں لوگ تبدیل ہو رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

 پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ سندھ میں لوگ تبدیل ہو رہے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ میں وڈیرہ سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے۔

ذوالفقار بھٹوجونیئر نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی پر ذاتی حیثیت میں تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سیاست کی بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی بات کی جائے تو اعلیٰ تعلیم کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے، لوگوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بھی رشوت دینی پڑ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.