بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں غیر ہنرمند مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر

حکومت سندھ نے غیر ہنرمند مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی، محکمہ محنت و افرادی قوت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگی، جس کا اطلاق صنعتی اور کاروباری اداروں پر ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق صنعتی یونٹوں میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ورکرز پر بھی اطلاق ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.