بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں ظلم کا قانون پاس کیا گیا، فردوس شمیم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں ظلم کا قانون پاس کیا گیا، دھرنے اور لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی قرارداد میں 2 چیزیں شامل کی جائیں، بلدیاتی انتخابات جلد کروائے جائیں اور قانون مسترد کیا جائے، سپریم کورٹ واضح کرے کہ بلدیاتی قانون آئین کے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140اے کہتا ہے کہ بلدیاتی نظام بااختیار ہے جبکہ 2013 کا ایکٹ بلکل برعکس ہے، سندھ کے لوگوں کو ان کا جائز حق دلانے کیلئے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

اس موقع پر رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد علاؤ الدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتی، آئین اور قانون کو پامال کیا جاتا ہے، 2001 کا نظام بہتر تھا، 2013 میں اس میں ترمیم کی گئی، اس بار جو ترمیم کی گئی اس میں حد کردی گئی۔

انہون نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں کام کرنے کی تنخواہ اور نہ کرنے کی رشوت لی جاتی ہے، کراچی میں مصنوعی مہنگائی پیدا کی گئی ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.