پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ملتوی، 7 مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

سندھ میں دو مراحل میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے گئے، اب 7 مئی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونا ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے ضمنی بلدیاتی الیکشن اب 18 اپریل کو نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخاب اب 7 مئی 2023 کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.