بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں سیلاب متاثرین احتجاج کرنے پر مجبور

سندھ میں سیلاب متاثرین اب احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، جگہ جگہ امداد، خیمے اور راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

امداد نہ ملنے پر ٹھٹھہ میں سیلاب متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، عورتیں، بچے بھی سڑکوں پر آگئے اور  کراچی ٹھٹھہ شاہراہ بلاک کردی، تاہم سیلاب متاثرین کو یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ 

ادھر کوٹری بیراج پُل پر سیلاب متاثرین نے ڈپٹی کمشنر جام شورو کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

مظاہرین نے شکوہ کیا کہ حیدرآباد ضلع کی انتظامیہ اُن کے گاؤں سے پانی نہیں نکال رہی۔

پولیس نے مظاہرین کو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروادی جس کے باعث احتجاج ختم کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 44 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.