سندھ کے ضلع جیکب آباد میں صوبے میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔
سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سندھ میں بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار ڈال دیے۔
اعداد وشمار کے مطابق جیکب آباد میں 59 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے جبکہ لاڑکانہ 57 فیصد بجلی چوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
شکارپور، دادو، نوشہرو فیروز 52 فیصد بجلی چوری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں 43 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے۔
راشد لنگڑیال کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے کم بجلی چوری تھرپارکر میں 11 فیصد ہوتی ہے۔
Comments are closed.