اسٹاف کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ سندھ میں تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے۔
بچوں کے والدین کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا لازمی ہوں گے۔
دوسری جانب بازار میں اوّل تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔
اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.