پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سندھ میں بھی قانون کی حکمرانی ہوگی۔
حیدر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف جس کرسی پر بٹھائے گئے وہ جانے والی ہے۔ حکومت ختم ہونے والی ہے، اب عوام پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست ختم ہوتے دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے دیکھا کراچی میں تحریک انصاف نے کس طرح پتنگ کاٹ دی، اب پورے سندھ میں بلا ہی بلا نظر آئے گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں تمام اختیارات اور وسائل ایک خاندان کے پاس ہوں، ان کی سیاست کے نتیجے میں محل بن گئے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوگئے، لندن میں اربوں کے فلیٹس بن گئے۔
Comments are closed.