اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

سندھ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اندرون سندھ بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، 20 فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں  میں بجلی غائب ہے۔

حیدرآباد، ٹنڈوآدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہونے پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.