صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث 29 افراد انتقال کر گئے۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
جہاں 21 ہزار 430 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 783 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 59 فیصد رہی۔
شہرِ قائد میں اس دوران 7 ہزار 279 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 62 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران یہاں 2 ہزار 101 افراد کے کورونا وائرس کے کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں 191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 409 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ کے ان اضلاع میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 50 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 530 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 9 ہزار 578 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 384 ہو گئیں۔
Comments are closed.