جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

سندھ: محکمہ اسکول ایجوکیشن کا سالانہ غیرنصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سالانہ غیرنصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ہفتہ حب الوطنی منایا جائے گا، اس دوران اسکولوں کی صفائی اور درخت لگانے کی مہم کے لیے بھی دن مختص ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ماہ ستمبر میں اسکولوں میں سوسائٹیز تشکیل دی جائیں گی، جن کے مابین مباحثے، مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، یوم دفاع، ورلڈ لٹریسی ڈے اور 11 ستمبر کو شاہ عبدالطیف ڈے بھی منایا جائے گا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق ستمبراور اکتوبر میں ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام کئے جائیں گے جبکہ یکم اکتوبر کو ضعیف افراد کا عالمی دن، 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ کی تقریبات ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق نومبر میں یوم اقبال اور ورلڈ چلڈرن ڈے کی تقریبات ہوں گی، دسمبرمیں اسپورٹس ویک منعقد کیا جائے گا جبکہ جنوری 2024 میں ہفتہ طلبہ منایا جائے گا اور ایک روز اسکولوں کی صفائی کا ہوگا۔ فروری میں کشمیرڈے اور مارچ میں پاکستان ڈے اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تقریبات ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.