سندھ کے ماہرین امراض چشم نے متعلقہ انجیکشن کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ صحت سندھ نے ہدایات جاری کی ہے کہ عوام دوا کے براہ راست استعمال سے قبل ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔
صوبائی حکومت نے پنجاب میں غیر معیاری انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیسز پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کسی ناخوش گوار واقعے سے قبل دوا کا استعمال وقتی طور پر روکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑا ٹیکنیکل مسئلہ ہے، سندھ بھر میں ماہرین امراض چشم سے رابطے میں ہیں، جلد تفصلی ہدایات جاری کریں گے۔
Comments are closed.