پاکستانی وفد نے بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قابلِ قبول نہیں۔
نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازع پر مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اور مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔
بھارت کے دیگر منصوبوں پر بھی پاکستان نے جواب طلب کیا ہے، آبی تنازع پر اگلا اجلاس جلد پاکستان میں منعقد کرنے کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.