محکمہ صحت سندھ نے ضروری اور جان بچانے والی دوائیں نہ ملنے کا نوٹس لے لیا۔
چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ کو ضروری اور جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ دواؤں کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ پر کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں ہیلتھ آفیسرز کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے۔
ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے بھی مدد لی جائے۔
ادھر محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں ضروری اور جان بچانے والی دواؤں کی قلت بڑھتی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث بیرون ملک سے دواؤں کی درآمد شدید متاثر ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں ضروری اور جان بچانے والی 10 سے 15 فیصد دوائیں دستیاب نہیں، انسولین سمیت کئی ویکسینز، کینسر اور ذہنی و نفسیاتی امراض کی دوائیں نہیں مل رہیں۔
Comments are closed.