اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے خریدے گئے 25 ارب روپے کے سامان کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔
مٹیاری سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے 25 ارب روپے کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ یہ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جمع کی گئی۔
آڈٹ رپورٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرین کے نام پر مہنگے داموں میں راشن بیگ اور دیگر سامان خریدا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پہلے راشن بیگ 9 ہزار کے حساب سے خریدا گیا بعد میں وہی 3900 اور 3600 میں خریدے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مچھردانیاں، ٹینٹ اور واٹر پمپ مشینیں بھی مہنگے داموں میں خریدے گئے۔ پانی نکالنے کےلیے اتنی مشینیں اضلاع میں نہیں بھیجیں جتنا بل بنایا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق کم ریٹ دینے والی کمپنیوں کو آڈر دینے کے بجائے مہنگے داموں میں خریداری کی گئی۔
Comments are closed.