بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستوں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے پاک فوج  مزید اقدامات کر رہی ہے۔

دو خصوصی آرمی ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیئے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں راشن پیک اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.