سندھ میں رواں سال تقریباً ساڑھے سات ہزار سے زائد بچے نمونیا سے زندگی کی بازی ہارگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے انتقال کرنےوالے بیشتر بچوں کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔
صوبے میں رواں سال 27 ہزار سے زائد بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ 40 فیصد بچے شہری اور 60 فیصد سندھ کے دیہی علاقوں سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں رواں سال 7 ہزار 462 بچے نمونیا سے زندگی کی بازی ہارگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بیشتر بچوں کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔
سندھ میں رواں سال 27 ہزار 136 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں، زیادہ تر متاثرہ بچوں کو نمونیا کی ویکسسین نہیں لگی۔
ماہرین صحت کے مطابق نمونیا کی علامات میں تیز سانس چلنا، بخار، متلی، جسم پر نیلے دھبے اور کھانسی شامل ہیں۔
Comments are closed.