موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی سمیت سندھ میں دھند وقت سے پہلے اور معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں عام طور پر نومبر میں دھند کا آغاز ہوتا ہے لیکن حالیہ بارشوں کے باعث صوبے بھر میں ہریالی میں اضافہ ہوا ہے۔
سندھ بھر میں سبزے میں اضافے کے باعث اکتوبر میں درجہ حرارت معمول سے کم ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں رواں سال وقت سے پہلے اور معمول سے زائد دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے بھر میں حد نگاہ بھی معمول سے زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.