اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت گورننس بہتربنانے پرتوجہ دے،کراچی اورحیدرآبادشہرویکسی نیشن میں سب سےپیچھےہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرہماری تجاویزسےاختلاف ہےتواپنی تجاویزلائیں، اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندرموجود لوگوں سےبات کریں گے،باہربھاگے ہوئے بھگوڑوں سے نہیں، متحدہ بانی اور نواز شریف قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماراموقف ہےجوپارلیمنٹ کےاندرلوگ ہیں وہ پارٹی کولیڈکریں،نوازشریف،مریم نوازاورفضل الرحمان جیسےلوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے، یہ تینوں فرد پارلیمنٹ کا حصہ نہیں، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بڑی چیزوں پرحکومت اوراپوزیشن کومل بیٹھناچاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں پولیس اوربیوروکریسی بھی ن لیگ کی حکومت کےتابع تھی،ان تمام چیزوں کےباوجودن لیگ نےکہاکہ دھاندلی ہوئی،چیف الیکشن کمشنرکووزیراعظم آزادکشمیرنےلگایاتھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوَس یونیورسٹی کیلئے32ارب روپےمختص کیےجاچکےہیں،وزرااوروزرائےمملکت کی تنخواہوں میں اضافےکومستردکیاگیا،کپاس کی امدادی قیمت 5ہزارروپےفی من مقرر کی ہے ، کابینہ نے مجاہد پرویز کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دے دہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہاکہ اسلحہ لائسنس کااختیارپہلےوزیراعظم کے پاس تھا لیکن اب ممنوعہ اسلحہ لائسنس کااختیار سیکریٹری داخلہ اورغیر ممنوعہ لائسنس کااختیار وزیر داخلہ کو دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ڈسٹری بیوشن سسٹم میں خرابی کیوجہ سےسپلائی میں مشکلات کاسامناہے،1500میگاواٹ بجلی اب بھی اضافی ہے،جون اورجولائی میں بجلی کی طلب میں20فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سےقیدیوں کی واپسی وزیراعظم کی کوششوں کاحصہ ہے،غفلت برتنےپرسعودی عرب میں پاکستانی سفارتی عملےکومعطل کیاگیا،عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کیلئےدل میں دردرکھتےہیں، اسی لیے سعودی عرب سےمزید23قیدی پاکستان پہنچ چکےہیں۔
Comments are closed.