سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کرپشن کے دروازے اب بند ہورہے ہیں۔
کراچی میں عامر خان اور فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والےمیرا مذاق اڑاتے تھے کہ میں اختیارات کا رونا روتا رہتا ہوں۔
سابق میئر کراچی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو وہ کھڑکیاں چاہئیں جہاں سے وہ کرپشن کرسکے، صوبائی حکومت کی کرپشن کے دروازے اب بند ہورہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2017 سے2021 تک میں نے اس کالے بلدیاتی قانون کے خلاف آواز بلند کی تھی، اس وقت لوگ مجھے کہا کرتے تھے کہ ہر وقت یہ رونا روتا ہے۔
اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے دادو، سہون اور لاڑکانہ تک ہر شہری کا حق اس تک پہنچے۔
Comments are closed.