محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کےلیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی نئی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں تقریبات میں کورونا وائرس سے متعلق ہدایات آویزاں کی جائیں۔
صوبائی حکومت نے پابند کیا ہے کہ صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ہی تقریبات میں آنے کی اجازت ہوگی۔
سندھ حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کے پیش نظر نزلہ و زکام میں مبتلا افراد تقریبات میں جانے سے گریز کریں۔
Comments are closed.