my uber hookup ford escort zx2 sr ecu hookup st louis hookups reddit dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست بارش کے پیش نظر کی گئی۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا وہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ درخواست ہے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیےجائیں۔

سندھ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کروانا ممکن نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کے مطابق اس صورتحال میں پولیس اہل کاروں کو متاثرہ اضلاع سے واپس بلانا مشکل ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت سندھ حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.