وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے استفسار کیا ہے کہ سندھ حکومت کس ایجنڈے پر ہے، وہ کیا چاہتی ہے؟
وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں جو تکالیف ہیں وہ سندھ حکومت کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں شکار کی ویڈیو بنانے پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کی زندگیوں کی قدر کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں جو تکالیف ہیں وہ سندھ حکومت کی وجہ سے ہیں، لگتا ہے سندھ میں جنگل کا ماحول ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کررہی، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت زیادہ ہے، پوچھنا تھا کہ سندھ حکومت کس ایجنڈے پر ہے اور وہ کیا چاہتی ہے؟
Comments are closed.