پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

سندھ حکومت کا ہولی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہندو برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ بلاخوف اپنا تہوار روایتی مناسکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے عام تعطیل ہو گی۔

سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے آج اور کل تعطیل ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.