وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گیس کی چوری برداشت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس پر ہونے والے احتجاج اور دھرنے سے امتیاز شیخ نے خطاب کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرانے آیا ہوں، صوبائی حکومت سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے۔
امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں سی این جی کا بحران پیدا ہوا، گیس بحران سے سب سے پہلے سی این جی اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس بحران کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہورہے ہیں، سندھ حکومت نے اس معاملے پر وفاق سے احتجاج کیا، اس حوالے سے کئی خطوط بھی لکھے گئے۔
صوبائی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، آئین کہتا ہے جو صوبہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے اس کو گیس بھی زیادہ ملے گی۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے جبکہ بحران کا سب سے زیادہ شکار بھی سندھ ہی ہے۔
Comments are closed.