سندھ حکومت نے کراچی میں 3 نئے بس روٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں مزید بس سروس شروع کی جا رہی ہے، 13، 14 اور 18 اپریل کو کراچی میں بسوں کے نئے روٹ شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 13 اپریل کو ملیر سے الیکٹرک بس شروع کر رہے ہیں، جو الآصف مارکیٹ سے ٹینک چوک تک اور ٹینک چوک سے نمائش تک جائے گی۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ 14اپریل کو بحریہ ٹاؤن تا ٹینک چوک الیکٹرک بس شروع کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 18 اپریل کو پیپلز بس سروس نارتھ کراچی تا ڈاکیارڈ روڈ شروع کی جائے گی۔
Comments are closed.