سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.