عیدالفطر سے قبل صوبہ سندھ کی مختلف جیلوں سے 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا تو 221 قیدیوں کی رہائی کا دن آگیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع جیلوں سے 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی سے 33، ضلع غربی سے 1، ملیر سے 24 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
رجسٹرار کے مطابق حیدرآباد سے 33، بدین سے 14، دادو سے 16 اور مٹھی سے 17 قیدیوں کو رہائی ملی۔
سندھ ہائیکورٹ رجسٹرار کے مطابق میرپور خاص سے 30، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) سے 12 اور خیر پور سے 11 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار کے مطابق سندھ حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کی رعایت کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.