پی ٹی آئی رہنماؤں کے تعاون سے کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کے بعد سندھ حکومت بھی جاگ اٹھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ سے متاثرہ تاجروں کی مالی مدد کا اعلان کردیا، جبکہ کراچی چیمبرز اور سندھ حکومت کی کمیٹی بنادی۔
کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سندھ خود معاوضے کا اعلان کریں گے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دکان مالکان کا کافی نقصان ہوا، ہم مالکان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کئی دکانیں جل گئی تھیں جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
Comments are closed.