سندھ حکومت نے تمام جامعات اور بورڈز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر برائے جامعات بورڈ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام جامعات ایس اوپیز کے تحت 23 اگست کو کھول دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جامعات، بورڈ اور ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ 50 فیصد حاضری کےساتھ پیر سے کھلیں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یونیورسٹیز کے اسٹاف کی ویکسی نیشن 100 فیصد لازمی ہونی چاہیے، طالب علموں کو بھی ویکسی نیشن کروانی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ طالب علم، اساتذہ اور جامعات کا عملہ ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھیں۔
Comments are closed.