بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر تے ہوئے بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کاروباری اوقاتِ کار محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اطلاق آج ہی سے ہو گا۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں شادی ہالز کو رات ساڑھے 10 بجے تک بند کرنا ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس رات 11 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریوں اور دودھ کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے کاروباری اوقاتِ کار کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔
Comments are closed.