بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کالے بلدیاتی قانون پر ہٹ دھرمی چھوڑے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی میئر کو اختیارات ہی نہ ملے تو الیکشن ایکسرسائز کا کیا فائدہ ہوگا؟ کیا میگا سٹی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا؟

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی قانون کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے،یہ ساری سیاست کم بیک کرنے کےلیے ہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ شہری حکومتوں کے قیام کا مقصد نچلےدرجے تک اختیارات کی تقسیم ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے استفسار کیا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سود خور بیٹھے ہیں، سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے تو 18دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کا بلدیاتی قانون تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.