بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت ڈینگی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے سندھ حکومت سے فوری طور پر ڈینگی کیخلاف مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارکان اسمبلی ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ناقص اقدامات اور عدم دلچسپی کے سبب پورا کراچی ڈینگی وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔

انہوں نے کراچی میں ڈینگی وائرس کے بہت تیزی سے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے فوری طور پر ڈینگی کیخلاف موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ناقص اقدامات اور عدم دلچسپی کے سبب پورا کراچی ڈینگی وائرس سے بری طرح متاثر ہے جبکہ صرف ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈھائی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں مچھر مار اسپرے شروع کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.