subtle 中文 dating with female filipina heart cupid dating singles why do we worry about what others think heeraa sex cavite niche dating site lazi siquijor philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے 44 نالے صاف کیے، ان کا ذکر بھی کریں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ 3 نالوں کا ذکر کرنے والے سندھ حکومت کے صاف کردہ 44 نالوں کا تذکرہ بھی کریں۔

کراچی واٹر بورڈ نے موبائل ٹینکر سروس کا دوبارہ آغاز کردیا، مرکزی دفتر میں تقریب سے خطاب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بہتری کی جانب کراچی کے شہریوں کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعہ چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، واٹر بورڈ افسران کو نئے سسٹم پر مبارکباد دیتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے کافی پروگرام شروع کیے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی کسی ٹیکس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ رقم خزانے میں جمع کی جاسکے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل ناگن چورنگی پر کچھ لوگوں نے کافی ویڈیوز بنائیں، گرین لائن کے اسٹرکچرکی وجہ سے ایک جانب پانی جمع تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن وہ بھی کچھ لوگوں کی شرارت تھی، مسئلہ حل ہونے تک ایڈمنسٹریٹر وہیں رہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ایک جگہ کو بلاک کیا گیا تھا، اسے بھی کھلوایا گیا، ٹیپو سلطان روڈ پر بھی لکڑیاں پھنسائی گئیں، جب وہ نکالی گئیں تو پانی چلاگیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے 3 نالوں کی صفائی کا کریڈٹ لے رہے تھے، اب وہ نالے کہاں گئے؟، تین نالوں کا ذکر کرتے ہیں تو 44 نالوں کا بھی ذکر کیا کریں، جو سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز کے 500 نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کیے، اکتوبر کے آخر سے کراچی کے کچرے سے جان چھڑادیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں اعلانات نہ کریں کام کریں، کے سی آر وہی ہے، جو سابقہ دور حکومت میں بھی شروع کی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی مردم شماری کے خلاف بات کرتی ہے، اسے بہتر کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.