سندھ حکومت نے گزشتہ روز کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے اہم خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔
اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ جعلی سبسڈی پیکیج میں سندھ اور بلوچستان شامل ہی نہیں، تقریر میں پیٹرول مہنگا کرنےکے اعلان کے سوا کچھ بھی نیا نہیں تھا، وزیراعظم کا تیس فیصد سبسڈی دینے کا اعلان عوام سےدھوکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کا اعلان تو کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ ملےگاکب؟ پشاور میں چینی 145روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور سندھ میں110روپے۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے خطاب مہنگائی بڑھانے کے لیے تھا۔
Comments are closed.