بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

صوبائی حکومت نے 10 تا 12 ذی الحج کے دوران سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کھالیں جمع کرنے کےلیے کیمپ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 تا 12 ذی الحج کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور اجازت نامے 3 دن کےلیے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.