امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جماعت اسلامی سے معاہدے پر عمل درآمد فی الفور شروع کرے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جماعت اسلامی کی جدوجہد اور مؤقف کی تائید ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ آرٹیکل 140 کے تحت اختیارات ہماری جدوجہد کا مرکز و محور تھا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومتوں کے لیے آئین میں چیپٹر شامل کیا جائے، حکومتی و اپوزیشن جماعتیں رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کی قرارداد کی حمایت کریں۔
Comments are closed.