free nyc hookups gay vegas hookup mature hookup app hookups skateboards shirts hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت شو گر ملز سے گٹھ جوڑ کرکے چینی مہنگی نہ کرے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سندھ حکومت پر شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی مہنگی کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے، حماد اظہر نے سندھ حکومت کو خبردار کردیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ سندھ میں اکتوبر میں جو ملز چل جاتی ہیں اب تک نہیں چلیں، پنجاب میں 15نومبر تک ملز نہ چلیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوش خبری سنا دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن درآمدی چینی مارکیٹ میں لائی جارہی ہے، درآمدی چینی 90 روپے کلو ملے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ سیاسی سازش کے تحت سندھ کی شوگر ملز نہیں چلیں، ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ جن ملز کے بوائلر چلے انہیں بھی بند کروادیا گیا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے دو سے تین ہفتوں میں چینی کی قیمت نیچے آئےگی، ایک لاکھ ٹن درآمدی چینی مارکیٹ میں 90 روپے پر فروخت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.